مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان طالبان دہشت گردوں پر محدود اثر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کابل میں پاک، افغان، چین سہ فریقی مذاکرات مثبت رہے، تینوں نے دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ کیا، پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کے لئے اپنا کردار ادا کیا جس کی ہر جگہ تعریف کی گئی، تینوں ممالک کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا اور انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ملکر کام کرنے اور ون بیلٹ ون روڈ سے فوائد حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان طالبان دہشت گردوں پر محدود اثر ہے
News ID 1886608
آپ کا تبصرہ